ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈمیں ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر ہوگئے فوت

کاسرگوڈمیں ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر ہوگئے فوت

Fri, 01 May 2020 14:52:25    S.O. News Service

مینگلور یکم / مئی (ایس او نیوز) پڑوسی سرحدی علاقہ  کاسرگوڈ میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر فوت ہوگئے ، واردات جمعرات شام کو  کانگھاڈ میں  پیش آئی۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ان بچوں کی شناخت بشیرنور الدین(۴سال)،  انجاس ناصر(۵سال) اور نشاد سمیر (۶ سال) کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔  

اطلاع کے مطابق  یہ بچے گھر کے پاس کھیلتے ہوئے قریب میں واقع تالاب تک پہنچ گئے اور وہاں کیچڑ میں پھنس جانے کی وجہ سے وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے باہر کھیل رہے تھے پھر وہ اچانک لاپتہ ہوگئے۔جب گھر والوں نے تلاشی شروع کی تو گھر سے تقریباً 200میٹر کی دوری پر وہ تالاب میں پھنسے ہوئے پائے گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ان بچوں کو اسپتال میں منتقل کیا مگر وہاں پہنچنے تک  ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔


Share: